نائیجیریا،مسلح افراد کا اقوام متحدہ کی ٹیم پر حملہ،نائجیریا کے تین اور کیمرون کا ایک باشندہ ہلاک

جمعرات 2 فروری 2017 20:17

لاگوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) نائجیریا کے تین اور کیمرون کا ایک باشندہ اس وقت ہلاک ہوگئے جب مسلح افراد نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر اقوام متحدہ کی ایک ٹیم پر فائرنگ کردی،یہ بات عالمی ادارے نے کہی۔مغربی افریقہ اور ساحل کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر(یو این او ڈبلیو اے ایس) نے ایک ای میل بیان میں کہا کہ فائرنگ کا واقعہ شمالی کیمرون میں کونچا کے نزدیکی علاقے ہوزری جونگبی میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

یو این او ڈبلیو اے ایس نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے اقوام متحدہ کی ٹیم پر حملہ کیا اور پانچ افراد کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔ہلاک شدگان اقوام متحدہ کے خودمختار کنٹریکٹر تھے اور ان میں نائجیریا کے تین اور کیمرون کا ایک باشندہ شامل ہے۔مغربی افریقہ اور ساحل کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی محمد ابن چمباس نے حملے کی مذمت کی ہے۔ٹیم نائجیریا اور کیمرون کے درمیان 2000کلومیٹر(1200میل) کے قریب زمینی سرحد پر نشاندہی کے کام پر مامور تھی جہاں دونوں ملکوں کے درمیان ماضی میں کشیدگی پائی جاتی رہی ہے۔اسلام پسند بوکوحرم گروپ جس نے 2009ء کے بعد سے شمال مشرقی نائجیریا میں مزاحمت شروع کر رکھی ہے،کیمرون کے شمال بعید علاقے میں سرگرم ہے۔

متعلقہ عنوان :