امریکی فضائی کمپنیوں نے ہوانا میں باقاعدہ دفتر کھول لیے

جمعرات 2 فروری 2017 20:17

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء)امریکی ایئر لائنز نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں اپنے دفاتر کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دو ماہ قبل ہی امریکی مسافر طیاروں نے پچاس برس کی بندش کے بعد پہلی مرتبہ اس کمیونسٹ ملک میں کمرشل پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متعدد امریکی فضائی کمپنیاں کیوبا کے مختلف شہروں میں اپنے تجارتی آپریشن شروع کر چکی ہیں۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں واشنگٹن حکومت نے کیوبا پر عائد کئی پابندیاں ختم یا نرم کر دی تھیں، جس کے بعد یہ پیشرفت ممکن ہو سکی تھی۔