یمن سے سرحد پار حملہ، ایک سعودی فوجی جاںبحق

جمعرات 2 فروری 2017 20:17

یمن سے سرحد پار حملہ، ایک سعودی فوجی جاںبحق

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) یمن سے حوثی باغیوں کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ملکی سرحد پر تعینات ایک سعودی فوجی دم توڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ جازان صوبے میں یمن کی سرحد پر تعینات یہ فوجی بدھ کے دن کی گئی کارروائی میں مارا گیا۔ سعودی عسکری مداخلت کے بعد سے یمن میں فعال باغیوں کی طرف سے کیے جانے والے ایسے مختلف حملوں کی وجہ سے 113 سعودی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ سعودی عسکری اتحاد مارچ سن 2015 سے ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس تنازعے کے باعث یمن میں تقریبا ساڑھے سات ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :