جنریٹر کے باعث کاربن مونو آکسائیڈ گیس پھیلی، جرمن تفتیش کار

جمعرات 2 فروری 2017 20:09

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) جرمن تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ صوبہ باویریا میں ویک اینڈ پر ہلاک ہونے والے ٹین ایجرز گیس کے ایسے جنریٹر کا استعمال کر رہے تھے، جس کے بند کمروں میں استعمال پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

اٹھارہ اور انیس برس کے یہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہفتے کے شام بظاہر پارٹی کی خاطر ایک باغیچے میں بنے لکڑی کے ایک کاٹیج میں جمع ہوئے تھے تاہم اگلے دن وہاں سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ہلاکتیں زہریلی گیس کاربن مونوآکسائیڈ کی وجہ سے ہوئیں۔ اسی جنریٹر کو بند کاٹیج میں اس زہریلی گیس کے پھیلاؤ کا سبب قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :