یمن میں القاعدہ کے خلاف امریکی کارروائی، شہری ہلاکتوں کے تعین کی کوشش
تازہ ترین : 1

یمن میں القاعدہ کے خلاف امریکی کارروائی، شہری ہلاکتوں کے تعین کی کوشش

یمن میں القاعدہ کے خلاف امریکی کارروائی، شہری ہلاکتوں کے تعین کی کوشش
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2017ء)امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ یمن میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر کیے جانے والے حالیہ حملے میں شہری ہلاکتوں کی اصل تعداد کے تعین کی کوشش کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ویک اینڈ پر کیا جانے والا یہ حملہ القاعدہ کے خلاف وہ پہلا فوجی آپریشن تھا، جس کی نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منظوری دی تھی۔ یہ کارروائی القاعدہ کی مقامی شاخ ’جزیرہ نما عرب میں القاعدہ‘ یا AQAP کے خلاف کی گئی تھی، جس میں پینٹاگون کے مطابق ایک امریکی فوجی اور چودہ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ مقامی طبی ذرائع کے بقول اس امریکی حملے میں تیس کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں دس خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/02/2017 - 20:09:13

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :