جرمن وزیر خارجہ گابرئیل نئے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے

جمعرات 2 فروری 2017 20:09

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن میں اپنے ہم منصب ریکس ٹلرسن سے ملاقات میں جرمنی اور امریکا کے مابین دوستی اور اعتماد کا پیغام دیں گے۔

(جاری ہے)

ریکس ٹلرسن نے بدھ کے دن ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور جرمن وزیر خارجہ وہ پہلے اعلیٰ غیر ملکی سفارت کار ہیں، جن سے ٹلرسن اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملاقات کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے دورہ امریکا کے دوران گابرئیل متوقع طور پر امریکی نائب صدر مائیک پینس سے بھی ملیں گے۔ گابرئیل امریکا اور جرمنی کے قریبی تعلقات انتہائی اہم قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :