بنگلہ دیش میں احتجاج، ایک شخص ہلاک
تازہ ترین : 1

بنگلہ دیش میں احتجاج، ایک شخص ہلاک

ٍٍڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2017ء) چین کے مالی تعاون سے بنگلہ دیش میں ایک پاور پلانٹ لگانے کی ڈیل کے خلاف ڈھاکا میں جاری مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تازہ احتجاج کی وجہ سے درجن بھر مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 2.4 بلین ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں گرم جوشی کا باعث قرار دیا جا رہا ہے تاہم بنگلہ دیش میں اس منصوبے کے خلاف عوامی احتجاج بھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس پلانٹ کی تعمیر کی جگہ پر بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ تعمیراتی کام متاثر نہ ہو۔ منصوبے کے مطابق یہ پلانٹ سن 2019 تک کام شروع کر دے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/02/2017 - 20:09:08

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :