یمنی کارروائی میں شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ ہی: امریکہ

جمعرات 2 فروری 2017 20:09

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) امریکی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اس کے کمانڈوز نے القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر جو کارروائی کی تھی اس میں کئی عام یمنی شہریوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ کی سینٹرل کمانڈ پوسٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل یمنی حکام نے کہا تھا کہ صوبے بادیہ کے آپریشن میں 16 عام شہری ہلاک ہوئے۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کے سابق رہنما انور الاولاکی کی آٹھ سالہ بیٹی بھی شامل ہیں۔ اولاکی کو امریکہ نے سنہ 2011 میں ایک حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :