افغان سیکورٹی فورسز کا نورستان میں جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

جمعرات 2 فروری 2017 20:05

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) افغان سیکورٹی فورسز نے صوبہ نورستان میں جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ نورستان میں افغان سیکورٹی فورسز نے ڈیورنڈلائن پار کرکے آنے والے 6پاکستانی طالبان عسکریت پسندوں کو جھڑپ کے دوران ہلاک کردیا۔صوبے کے ایک پولیس کمانڈر کاکہنا ہے کہ پاکستانی عسکریت پسند وں نے سرحد پار کرکے ضلع کمادش میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا اس دوران جوابی کاروائی میں 6عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :