پاکستان کو حافظ سعید کے خلاف مختلف سطحوں پرٹھوس ثبوت فراہم کر چکے ہیں ،بھارت

پاکستان ہر وقت انکار کے موڈ میں رہتا ہے جو اسکی اپنی سلامتی کیلئے خطرات کا باعث ہوسکتا ہے ، پاکستان پورے خطے خاص طور پر برصغیر میں دہشتگردی کا مرکز ہے اسکے علاوہ پڑوسی ملک مجموعی انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں کا بھی حب ہے بھارت کے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کی پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

جمعرات 2 فروری 2017 20:05

پاکستان کو حافظ سعید کے خلاف مختلف سطحوں پرٹھوس ثبوت فراہم کر چکے ہیں ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کو حافظ سعید کے خلاف مختلف سطحوں پرٹھوس ثبوت فراہم کیے جاچکے ہیں اس لیے مزید ثبوت فراہم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، پاکستان پورے خطے خاص طور پر برصغیر میں دہشتگردی کا مرکز ہے ۔جمعرات کو بھارتی میڈیاکے مطابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزارت داخلہ کے حافظ سعید سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو حافظ سعید کے خلاف مختلف سطحوں پرٹھوس ثبوت فراہم کیے جاچکے ہیںپاکستان ہر وقت انکار کے موڈ میں رہتا ہے جو اسکی اپنی سیکورٹی کیلئے خطرات کا باعث ہوسکتا ہے ۔

بھارتی وزیر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان پورے خطے میں دہشتگردی کا مرکز ہے خاص طور پر برصغیر میں اسکے علاوہ پڑوسی ملک مجموعی انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں کا بھی مرکز ہے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ پوری دنیا جانتی ہے اور اس نے اب تسلیم کرلیا ہے کہ بھارت نے کئی مواقعوں پر مختلف سطحوں پر ثبوت فراہم کیے ہیں اس لیے شاہد ہی مزید ثبوتوں کی ضرورت ہو۔

سنگھ نے کہاکہ پاکستان ہر وقت انکار کے موڈ میں رہتا ہے اسے اس بات کا احسا س کرنا چاہیے کہ اسلام آبادمیں موجود طاقتیں اسکی اپنی سیکورٹی کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے کہاکہ تھاکہ پاکستان کو حافظ سعید کے معاملے پر بھارت کے سرٹیفکٹ کی کوئی ضرورت نہیں بھارت کے پاس اگر ٹھوس ثبوت ہیں تو وہ فراہم کرے ۔