مشترکہ کوششیں اور باہمی فیصلہ سازی خطے کی ترقی، امن اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں،، پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں خصوصاآذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اورانہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، پاکستان کے مصر آذربائیجان اورسری لنکا کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات موجود ہیں
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کو آذربائیجان، مصر ،سری لنکا کے سفیروں اور ہائی کمشنر وں سے ملاقاتو ں میں گفتگو
جمعرات 2 فروری 2017 20:05
(جاری ہے)
آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں خصوصاآذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اورانہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے کشمیر اور ناگورنہ کاراباغ کے مسئلوں پر علاقائی اور عالمی فورمز پرایک دوسر ے کی حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کومزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کر تے ہوئے سردار ایاز صادق نے باہمی تعاون کو بامعنی بنانے کے لیے تجارتی، اقتصادی اور پارلیمانی تعلقات مزیداضافے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں ۔انہوں نے دونوں برادر ممالک کے پارلیمانوں کے درمیان روابط کومزید فروغ دینے کی ضرورت پربھی زور دیا۔آذربا ئیجان کے سفیر علی علی زادہ نے پاکستان کی طرف سے آذربائیجان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی سیاسی قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے۔انھوں نے دونوں اقوام کے مشترکہ اقتصادی مفادات کے لیے تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں دو طر فہ تعلقات کو وسعت دینے کے آذر بیجان کے عزم کو دہرایا۔ انھوں نے پارلیمانی سطح پر تعلقات کو نئی جہتیں دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔مصر کے سفیر شریف شاہین سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصر کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات موجود ہیں جو مذہب ، اخوت اورثقافت کی لازوال بنیادوںپر استوار ہیں ا ور عالم اسلام کی مضبوطی اور مشتر کہ کو ششوں کی خواہشات پر مبنی ہیں۔ انہوںنے سفیرکو عالم اسلا م میں تشد د،عدم استحکام اور تنزلی کے سدباب کیلئے تعاون کی پاکستان کی خواہش سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے دونوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینے جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے اور افرادی قوت کی تر قی کے لیے جا مع منصوبہ بندی اور مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سپیکر نے اپنے مصری ہم منصب کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی ۔ مصر کے سفیر شریف شاہین نے عالم اسلا م میں اتحاد ویکجہتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سر اہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیاکہ پاکستان اور مصر ایک پر امن ،مستحکم اور تر قی پسند عالم اسلا م کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے اداروں کے استحکام اور بہتر طر ز حکمرانی کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی سپیکر کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ۔بعدازاں سر ی لنکا کے ہائی کمشنرمیجرجنرل ریٹائرڈجیاناتھ لوکوکوٹاگوڈے ملاقات میں سپیکر نے پاکستان اور سر ی لنکا کے مابین قریبی تعلقات جو باہمی مفادات اور ایک پر امن جنوبی ایشیا ء کی مشترکہ خواہش پر استوار رہیں کو سر اہا ۔انہوں نے کہا پاکستان سر ی لنکا کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو خطے میں امن اور سارک ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں ۔انہوں نے سر ی لنکا کے ساتھ عوامی سطح پر رابطوں کوفروغ دینے اور پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔سر ی لنکا کے ہائی کمشنر نے کہاکہ سر ی لنکا پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہوں نے سپیکر کویقین دلایا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون میں اضافے کیلے کوششیں جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ سر ی لنکا خطے میں مساوی اقتصادی مواقعوں اور پائیدار تر قی کے لیے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.