پا کستان یمن کو ایک پر امن ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے، پرامن طریقے سے مسائل کا حل نکال کر وسائل کو عوام کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی یمن کے سفیرمحمد مطہر فتح اللہ الاعشعابی سے گفتگو

یمن کی حکومت اور عوام کے دلوں میں پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے بے پناہ احترام پایا جاتا ہے، یمنی سفیر

جمعرات 2 فروری 2017 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ پا کستان یمن کو ایک پر امن ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے، پرامن طریقے سے مسائل کا حل نکال کر وسائل کو عوام کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے۔وہ جمعرات کو یمن کے سفیرمحمد مطہر فتح اللہ الاعشعابی نے پارلیمنٹ ہائو س میںملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ پاکستان یمن کو ایک پر امن ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے اور پرامن طریقے سے مسائل کا حل نکال کر وسائل کو عوام کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے ۔یمن کے سفیر نے بتایا کہ یمن کی حکومت اور عوام کے دلوں میں پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے بے پناہ احترام پایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

سفیر نے راجہ محمد ظفرالحق کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا میں ان کا اپنا ایک مقام ہے ۔

ملاقات میں سفیر نے یمن کی صورتحال کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیا ۔ اور بتایا کہ دیگر مسلم ملکوں نے بھی ہمارے موقف کی حمائت کی ہے ۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ پر امن مذاکرات کے ذریعے معاملات کاحل نکالا جائے ۔ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے یمن کی حکومت اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ مسلم اُمہ کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ اور امن و امان کی بحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے مل جل کر کوششیں کرنی ہونگی ۔یمن کے سفیر نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے کی گئی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ (رڈ)

متعلقہ عنوان :