آپ جس گھوڑے سے گرے ہیں کہیں وہ قطری تونہیں ، پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا خورشیدشاہ سے سوال

نہیں نہیں یہ گھوڑا کسی دوست نے دیا ہے، قائد حزب اختلاف کا خوشگوار اندازمیں جواب

جمعرات 2 فروری 2017 20:02

آپ جس گھوڑے سے گرے ہیں کہیں وہ قطری تونہیں ، پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ سے ازراہ تفنن دریافت کیا کہ وہ جس گھوڑے سے گرے ہیں کہیں وہ’’قطری گھوڑا‘تونہیں ،اپوزیشن لیڈر پارٹی کی خاتون ایم این اے کے اس معصومانہ سوال پر کھلکھلا اٹھے اور کہا نہیں نہیں یہ گھوڑا کسی دوست نے دیا ہے۔

یاد رہے کہ چار روزقبل سیدخورشید شاہ آبائی حلقہ میں صالح پٹ کے علاقے میں اپنے فارم ہاؤس میں گھڑسواری کے بعدگھوڑے سے اترتے ہوئے گر نے سے زخمی ہوگئے۔ مختلف رہنماؤں کی طرف سے ان کی عیادت کے لئے ٹیلی فون پر رابطوں کا سلسلہ جاری ہے سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی ان کو صحت کے بارے دریافت کرنے کے لئے ٹیلی فون کیے۔

(جاری ہے)

عیاد ت کے ساتھ ساتھ سردارایازصادق اورشاہ محمود قریشی نے سیدخورشید شاہ سے گھڑسواری کے شوق کے حوالے سے ہلکی پھلکی گپ شپ بھی کی۔ شازیہ مری نے بھی جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر سائیںسیدخورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا ذرائع کے مطابق ازراں تففن شازیہ مری نیشاہ صاحب سے جس گھوڑے سے گرے تھے کے بارے میں بھی دریافت کیا اور پوچھ بیٹھیں جس گھوڑے سے گرے وہ قطری تو نہیں تھا سیدخورشید شاہ ہنسے اور بولے نہیں نہیں معلوم ہوا کہ یہ گھوڑا انھیں کسی دوست نے دیا ہے شازیہ مری نے شاہ صاحب کو مشورہ دیا کہ وہ گھوڑے کا صحیح انتخاب کیا کریں۔ (اع)

متعلقہ عنوان :