محمد زبیر نے صوبہ سندھ کے 32 ویں گورنر کا حلف اٹھا لیا،سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ نے حلف لیا

تقریب میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، سینیٹر نہال ہاشمی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزراء، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، ہائی کورٹ کے ججز صاحبان، کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی شرکت

جمعرات 2 فروری 2017 20:02

محمد زبیر نے صوبہ سندھ کے 32 ویں گورنر کا حلف اٹھا لیا،سندھ ہائی کورٹ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) محمد زبیر نے جمعرات کی شام گورنر ہائوس میں منعقدہ سادہ و پروقار تقریب میں صوبہ سندھ کے 32 ویں گورنر کا حلف اٹھالیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ نے محمد زبیر سے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لیا جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ محمد رضوان میمن نے ادا کئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، سینیٹر نہال ہاشمی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزراء، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، ہائی کورٹ کے ججز صاحبان، کور کمانڈر فائیو کور لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، صوبائی محتسب اسد اشرف ملک، ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی اے ڈی خواجہ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم، پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں رضا ہارون، آصف حسنین، ڈاکٹر صغیر، حفیظ الدین سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماء، صوبائی سیکریٹریز، سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز، معروف صنعت کار و تاجر اور آئی بی اے کے طلبہ و طالبات، عزیز اقارب و احباب سمیت عمائدین شہر بڑی تعداد میں شریک تھے۔