گورنر سندھ محمد زبیر کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

ْسندھ کے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے اور ان کا حق دینے کی بھرپور کوشش کروں گا،محمد زبیر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب،طارق فضل چودھری، دانیال عزیز و دیگر اعلیٰ شخصیات بھی ہمراہ تھیں

جمعرات 2 فروری 2017 20:02

گورنر سندھ محمد زبیر کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھولوں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) نومنتخب گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے جمعرات کو حلف اٹھانے کے فوراً بعد بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت طارق فضل چودھری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز و دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر عمر نے کہا کہ آج کا دن میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے اور ان کا حق دینے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور محنت سے انجام دوں گا۔