پبلک سکول سپورٹ پروگرام (فیزI-)کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا

سکول مالکان کی سہولت کے لیے پیف ویب سائٹ پر امتحانات کے شیڈول دستیاب ہیں

جمعرات 2 فروری 2017 19:54

لاہور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء)صوبہ بھرمیںحکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو سپرد کیے گئے سرکاری سکولوں کے پبلک سکول سپورٹ پروگرام (فیز- I)کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ(QAT) کاآغاز کر دیا گیاہے ۔پیف کی ویب سائٹ پران سکولوں کے حوالے سے تفصیلات دستیاب ہیں،جہاں امتحان منعقد ہونے کے نظام الاوقات اورتاریخیںواضح کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن یہ ٹیسٹ نیشنل ایگزامنیشن اینڈ ایویلیوایشن فائونڈیشن ( NEEF)کے تعاون سے منعقد کررہی ہے۔ اس امتحان کا مقصدپبلک سکول سپورٹ پروگرام سے منسلک سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینا ہے تاکہ ان سکولوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے مناسب لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، جس سے پیف کے معیار ی تعلیم کے اغراض و مقاصد کو حاصل کرنے میں معاونت ملے گی۔