قطر کا بلوچستان کے عوام کیلئے 10 ایمبولینسوں کا تحفہ

جمعرات 2 فروری 2017 19:28

قطر کا بلوچستان کے عوام کیلئے 10 ایمبولینسوں کا تحفہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) قطر نے بلوچستان کے عوام کیلئے 10 ایمبولینسوں کا تحفہ دیا ہے۔ قطر کے سفیر مبارک المنصور نے جمعرات کو یہاں بلوچستان ہائوس میں ایمبولینسوں کی چابیاں وزیر برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے حوالے کیں۔ یہ ایمبولینسیں قطر کے عوام کی جانب سے بلوچستان کے عوام کو تحفے کے طور پر فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ قطر کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ سفارتی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور ایمبولینسوں کا تحفہ بالخصوص خاران واشک کے لوگوں کیلئے بہت مفید ہو گا اور ان علاقے کے لوگوں کو دور دراز علاقوں سے ہسپتال پہنچنے میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کی سہولیات کی کمی ہے تاہم اب دور افتادہ علاقوں کے لوگ علاج معالجے کیلئے شہروں میں آ جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :