کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

جمعرات 2 فروری 2017 18:17

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے ریفرنڈم کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان کی طرف سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر ملکی پانی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناگزیر ہے۔ درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کرکے اسے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم کرایا جائے۔