انڈونیشیا میں مسافر بردار جہاز موسلا دھار بارش کے دوران رن وے سے اتر گیا، تمام مسافر محفو ظ رہی

جمعرات 2 فروری 2017 18:13

انڈونیشیا میں مسافر بردار جہاز موسلا دھار بارش کے دوران  رن وے سے اتر ..

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) انڈونیشیا کے بڑے جزیرہ جاوا میں مسافر بردار جہاز موسلا دھار بارش کے دوران رن وے سے پھسل گیا‘ تاہم انڈونیشیئن سرکاری ائر لائین کے بوئینگ 737-800 جہاز کا کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا اور تمام مسافر محفو ظ رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جہاز رن وے سے اترنے کا یہ واقعہ یوگ یکارتہ نامی شہر کے ادیسو جیپتو نامی ائر پورٹ پر پیش آیا ۔

ایئر لائین کے افسران نے بتایا کہ اس معمولی حادثہ کے بعد ادیسو جیپتو ایئر پورٹ کو ایک دن کے لئے بند کر دیا گیا ہے تاکہ رن وے سے اترنے والے جہاز کو ہٹایا جاسکے۔ آخری اطلاعات کے مطابق اس ائرپورٹ پر جمعرات کی شام تک مسافر طیاروں کی آمد وروانگی معطل تھی ۔ دریں اثناء انڈونیشیئن وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حادثہ شدید بارش کے باعث پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :