طیبہ تشددکیس:حتمی چالان عدالت میں جمع،راجاخرم اوراہلیہ ماہین ملزم قرار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 فروری 2017 17:17

طیبہ تشددکیس:حتمی چالان عدالت میں جمع،راجاخرم اوراہلیہ ماہین ملزم ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری2017ء): طیبہ تشددکیس کاحتمی چالان عدالت میں جمع کروادیاگیاہے،جس میں ایڈیشنل سیشن جج راجاخرم اور اہلیہ ماہین کوملزم قراردے دیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طیبہ تشددکیس کے سلسلے میں عدالت میں جمع کروائے گئے چالان کے ساتھ میڈیکل رپورٹ اور والدین کے ڈی این اے کی رپورٹ بھی شامل ہے۔بچی کے علاج میں غفلت پرراجا خرم کوقصوروارٹھہرایاگیا۔چالان میں راجا خرم کے 4پڑوسیوں کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔جبکہ چالان میں نئی دفعہ شامل نہیں کی گئی۔