انتظامیہ کی ملی بھگت، گاڑیوں میں گیس ری فلنگ کادھندہ عروج پرپہنچ گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 فروری 2017 16:50

چونیاں چونیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔02 فروری2017ء) : الہ آباد انتظامیہ کی ملی بھگت سے گاڑیوں میں گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر ، کئی بار حادثات کی وجہ سے قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں،مقامی تحصیل و ضلعی انتظامیہ منتھلی لے کر خاموش، حکام بالا نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ (تفصیل کے مطابق)الہ آبادکی رہائشی آبادی اور قصور روڈ،چونیاں روڈ ،غلہ منڈی موڑ،اورگردونواح میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے گاڑیوں میں گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پرایل پی جی گیس ،کار،ٹیوٹا ہائی ایس اور دیگرگاڑیوں غیر قانونی ریفیلنگ کی جاتی ہے ،تحصیل انتظامیہ منتھلی اکھٹی کرنے میں مصروف کاروائی سے قبل ہی ماتحت عملہ غیر قانونی گیس ریفیلنگ کرنے والوں کو اطلاع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے دوکاندار شٹر ڈاؤن کر کے انتظامیہ کی بے بسی سے لطف ااندوز ہو تے ہیں غیر قانونی ریفیلنگ کی وجہ سے متعدد بار حادثات ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے کئی قیمتی جانیں بھی لقمہ اجل بن چکی ہے اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی گیس کی ریفیلنگ کی روک تھام کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے مقامی شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے اور گیس ریفیلنگ کی روک تھام کے لئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :