جماعة الدعوة کے امیرحافظ محمدسعید کی نظربندی کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 فروری 2017 16:50

چونیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔02 فروری2017ء) : جماعة الدعوة کے مرکزی امیر حافظ محمدسعید کی نظربندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے انڈیا اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حافظ محمدسعید اور دیگر نظربند راہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں طلباء، دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

احتجاج میں شریک شرکاء نے بینرز، پلے کارڈ بھی اھا رکھے تھے جن پر جماعة الدعوة کے راہنماؤں کے حق میں تحریریں درج تھیں۔

(جاری ہے)

بھاری پراپیگنڈہ کے متاثر امریکہ کی جانب سے جماعة الدعوة پر پابندی کے خلاف مطالبہ پر شرکاء میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آرہا تھا۔ اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے بھارتی پراپیگنڈہ اور بیرونی ممالک کے دباؤ میں نہ آئے۔

حافظ محمدسعید نے ہمیشہ اتحاد امت کے لئے کام کیا۔ دینی، سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے اور خدمت خلق کے میدان میں سب سے آگے رہے ہیں۔ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ، ان کی مدد، خدمت انسانیت کوئی جرم نہیں ہے۔ حافظ محمدسعید کا رویہ مسلمانوں کے علاوہ غیرمسلموں سے بھی مثالی رہا ہے۔ جس پر آج ہندو اور دیگر غیرمسلم بھی ان کی نظربندی کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :