بھارت دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے،پاکستان

قومی مفاد کے تحت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت سربراہ جماعت الدعوة کو نظر بند کیا، بھارت پاکستان کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ،ترجمان دفتر خارجہ عالمی برادری غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے کا نوٹس لے،پاکستان کے امریکہ سے ہمیشہ قریبی دوستانہ تعلقات رہے ، امید ہے ٹرمپ انتظامیہ سے بھی اچھے تعلقات رہیں گے، نفیس زکریا سابق امریکی سفیر حسین حقانی کی جانب سے پاکستان کیخلاف غلط افواہیں پھیلانا افسوسناک عمل ہے ، وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں،ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعرات 2 فروری 2017 17:22

بھارت دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے،پاکستان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی ریاست کا اپنا مسئلہ ہے، بھارت ہمارے معاملات میں مداخلت کی بجائے اپنا ’’الو‘‘ سیدھا کرے،پاکستان غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے کی بھر پور مذمت کرتا ہے،عالمی برادری غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے کا نوٹس لے،پاکستان کے امریکہ سے ہمیشہ قریبی دوستانہ تعلقات رہے ہیں ، امید ہے مستقبل میں ٹرمپ انتظامیہ سے بھی اچھے تعلقات رہیں گے ، امریکہ سمیت ہر ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی امیگریشن پالیسی خود بنائے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نفیس ذکریا نے حافظ سعید کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے اپنے قومی مفاد کے تحت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت سربراہ جماعت الدعوة کو نظر بند کیا ہے ، بھارت پاکستان کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے اور اس نے اپنے ملک سے بیرون ملک پاکستان کیخلاف دہشت گردی میں ملوث رہا ہے جس کا واضح ثبوت بھارتی حاضر سروس افسر گلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے اور اس نے پاکستان نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہو نے کا اعتراف کیا ہے لہذابھارت دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں دہشت گردی کررہا ہے اور کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اس وجہ سے جموں وکشمیر میں غیر کشمیریوں کو رہائشی سرٹیفیکیٹ کا اجراء کررہا ہے ،بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی ڈومیسائل جاری کررہی ہے،بھارت کی جانب سے مسلسل مظالم سے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے،گزشتہ ہفتی14کشمیری گرفتاراور40شہیدکیے گئے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

کشمیر کی آبادی کوہندو اکثریت میں تبدیل کیاجا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیرپر3روزہ تقریبات کاآغاز کیاگیاہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے پاکستان کی مدد کریں۔انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی آئی سی یو میں ہیں، صحت کیلیے دعاگو ہیں۔

حال ہی میں سی آئی اے کے ڈاکومنٹ لیک ہونے جن میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بھارت 1984ء میں پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالا تھا کے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان یہ مسئلہ اقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی فورمز پر اٹھانے کیلئے صحت وقت کا انتظار کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے جو دفاعی بجٹ میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے اس میں خطے کے دفاعی توازن میں مزید عدم استحکام کا خدشہ ہے اور بھارت ہمیشہ ہتھیاروں کی دوڑ میں ملوث رہا ہے جبکہ پاکستان کم سے کم دفاعی تعاون پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کی بجائے عوام کی سماجی بہبود کیلئے کوششیں کی جائیں۔

ترجمان کی جب توجہ میڈیا میں آنیوالی خبروں جن میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے لئے پاکستان سے گھوڑا بھیجا گیا تو ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے وزیرمملکت بیانات دے چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور اس حوالے سے آئندہ بھی اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ دونوں ممالک کی بارڈر سکیورٹی بہتر کر نے پر زوردیا ہے کیونکہ افغانستان سے دہشت گرد آکر پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔

سات مسلم ممالک پر امریکی ویزوں کی پابندی کے حوالے سے کئے گئے سوال پر ترجمان نے کہا کہ ہر ملک کی ویزہ کے اجراء پالیسی بنانا اس کا حق ہوتا ہے ، پاکستان کے ہمیشہ امریکا سے قریبی تعلقات رہے ہیں ۔ امید ہے مستقبل میں بھی نئی امریکی انتظامیہ سے اچھے تعلقات رہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کویت سے متعلق آنیوالی خبریں سوا 5 سال پہلے کی ہیں جسے حسین حقانی نے دوبارہ کرکے افواہ پھلائی ،حسین حقانی پاکستان کے سفیر رہے ہیں لیکن اس وقت ان کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلانا افسوسناک عمل ہے ، وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں ۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی لڑکوں کو بھارت میں گرفتار کر لیا گیا تھا،اس حوالے سے بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں ، ستمبرمیں پاکستان نے لڑکوں کی رہائی کے لیے بھارت سے رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ای سی او کا سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا ،اس میں 10رکن ممالک شرکت کریں گے ،اسلامی ممالک کی تنظیم نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور جب بھی ضرورت پڑی تو تنظیم نے اپنا مئوثر کردار ادا کیا ۔