کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 فروری 2017 16:30

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2017ء) :مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے 32ویں گورنر سندھ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے محمد زبیر سے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس سندھ میں منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں محمد زبیر کے اہل خانہ ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، وزیر مملکت مریم اورنگزیب، طارق فضل چوہدری، ن لیگی رہنما طلال چوہدری اور دانیال عزیز ، کور کمانڈر کراچی، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن، اور پی ایس پی کے چار رکنی وفد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :