علامہ اقبال کالونی میں سیوریج پائپ لائن کا منصوبہ آئندہ ہفتے مکمل کر لیا جائے گا،ارشد قریشی

جمعرات 2 فروری 2017 16:37

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) راولپنڈی کینٹ کے علاقے علامہ اقبال کالونی میں سیوریج پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ آئندہ ہفتے مکمل کر لیا جائے گا ،منصوبے پر 22لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے جس کی تکمیل سے علاقے کے مکینوںکا اہم مسئلہ حل ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے راہنما و ممبر کینٹ بورڈارشد محمود قریشی نے گذشتہ روز "اے پی پی "سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر8کی علامہ اقبال کالونی میں سیوریج کی پائپ لائن ناکارہ ہو چکی تھی جس کا گندہ پانی گلیوں اور سڑکوں کی طرف نکل آتا تھا اور یہاں کے مکینوں کا کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔سیوریج کی نئی پائپ لائن بچھانے کے لئے 14لاکھ روپے کینٹ بورڈ سے جبکہ 8لاکھ روپے کی گرانٹ پنجاب حکومت سے منظور کرائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال کالونی میں سیوریج پائپ لائن کاکام ترجیح بنیادوں پر کیا جا رہاہے جو آئندہ ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :