پشین کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں 4 افراد زخمی

جمعرات 2 فروری 2017 16:37

کوئٹہ۔02 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) پشین کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں 4افراد زخمی ہوگئے ،سرکاری ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے علیزئی میں ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں محمد اکرم ،قطب الدین ،محمد کریم اور صالح الدین زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔