یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی سینٹرز کی تعمیر کررہے ہیں تباہ حال بلڈنگ کو تزئین آرائش کے بعد قابل استعمال بنایا جارہا ہے،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

جمعرات 2 فروری 2017 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ یونین کونسل کی سطع پر کمیونٹی سینٹرز کی تعمیر کررہے ہیں تباہ حال بلڈنگ کو تزئین آرائش کے بعد قابل استعمال بنایا جارہا ہے دیگر بلدیاتی سہولیات کے ساتھ کمیونٹی سینٹرزکی تعداد میں اضافی بھی اہلیان کا دیرانہ مطالبہ ہے علاقائی روایات کہ مطابق مقامی لوگ ہر پروگرام کا انعقاد کمیونٹی سینٹر میں ہی کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈاپ کے علاقے میں زیر تعمیر کمیونٹی سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا وائس چیئرمین محمد رفیق جت ،چیف آفیسر مسرور احمد میمن ڈی ای فضل محمود گل رکن کونسل حاجی منظور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے کہا کہ بلڈنگ کے اعتبار سے کام مثالی ہے لیکن اطرافی لان جنگل کا سماں پیش کررہا ہے پارک ڈپارٹمنٹ والے بتائے کام کیا نہیں یا کرنا ہی نہیں آتا آئندہ وزٹ تک اس کی حالت میں بہتری نہیں آئی تو اپنی حالت فکر کرنا پڑے گئی کیونکہ معافی غلطی کی ہوتی ہے کوتاہی کی نہیں میں اور وائس چیئرمین ہر جگہ پر خود جا کر کام کررہے ہیں اور اسٹاف سے بھی یہی امید رکھتا ہوں اپنے امور میں مزید بہتری لائے فنڈز کے مسائل کے حل ہوتے ہی دیگر سہولیات کہ ساتھ کمیونٹی سینٹر میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :