چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز و دیگر سامان سے محروم

جمعرات 2 فروری 2017 16:27

سرگودھا۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری نقدی و موبائل فونز و دیگر سامان سے محروم ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق سرگودہاکے نواحی قصبہ معظم آباد کے رہائشی محمد نذیر کے گھر میں داخل ہو کر چار نامعلوم افراد نے چھ لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات ، کپڑے وغیرہ چوری کر لیے، اسی طرح ماڈل ٹائون کے غلام سرور کے گھر میں داخل ہو کر دو نامعلوم افراد نے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی ، زیورات لُوٹ لیے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،اس کے علاوہ محلہ اقبال کالونی کے محمد اعظم ، بلاک نمبری 13سے ذیشان کی موٹر سائیکلیں ، مصطفی آباد کے نعیم شہزاد اور فاطمہ جناح روڈ کے محمد مصطفی کی دوکانوں سے لاکھوںروپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :