تیز رفتار ڈمپر کا موٹر سائیکل سے تصادم ،خاتون جاں بحق، بھائی زخمی

جمعرات 2 فروری 2017 16:27

سرگودھا۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق جبکہ اُس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تحصیل سلانوالی کے نواحی چک نمبری 126جنوبی کا رہائشی محمد اکبر اپنی بہن نوراں بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جار ہا تھا کہ ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں نوراں بی بی موقع پرجاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا بھائی محمد اکبر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سلانوالی منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سلانوالی پولیس نے متوفیہ نوراں بی بی کی نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور متوفیہ نوراں بی بی کے بھائی احمد شیر ولد نور محمد کی مدعیت میں ڈمپر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :