حکومت کی ا قتصادی اصلاحات کی بدولت پاکستان ایشیا میں تیزی سے ابھرتی معیشت بن گیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال

سی پیک نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے نقشے میں شامل کیا ہے، نالج کوریڈور کے تحت 10 سال میں 10 ہزار پی ایچ ڈیز تیار کئے جائیں گے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ اور بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے کے اعلیٰ حکام کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال

جمعرات 2 فروری 2017 16:26

حکومت کی ا قتصادی اصلاحات کی بدولت پاکستان ایشیا میں تیزی سے ابھرتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی ا قتصادی اصلاحات کی بدولت پاکستان ایشیاء میں تیزی سے ابھرتی معیشت بن گیا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے نقشے میں شامل کیا ہے۔ وہ جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ میں امریکی محکمہ خارجہ اور بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے کے اعلیٰ حکام کے ایک مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی اقتصادی اصلاحات کی بدولت پاکستان ایشیاء میں تیزی سے ابھرتی معیشت بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے نقشے میں شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان امریکہ نالج راہداری پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس کا تصور وزیراعظم نواز شریف نے اپنے امریکہ کے گزشتہ سرکاری دورے میں پیش کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نالج کوریڈور کے تحت مختلف شعبوں میں اگلے 10 سال کے دوران 10 ہزار پاکستانی پی ایچ ڈیز پیدا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو استوار کرنے کیلئے معیاری انسانی وسائل کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ احسن اقبال نے امریکی حکام سے کہا کہ وہ پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کیلئے تعاون کے عمل میں تیزی لائیں۔ امریکی حکام نے اس سلسلہ میں بنیادی ضروری لائحہ عمل جلد مکمل کرنے کا یقین دلایا۔