میرا شوہر تیج بہادر بی ایس ایف کی حراست میں ہے۔ بی ایس ایف اہلکار کا الزام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 فروری 2017 15:44

میرا شوہر تیج بہادر بی ایس ایف کی حراست میں ہے۔ بی ایس ایف اہلکار کا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2017ء) : بھارتی سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کی کھانے کی قلت سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہوئی تھی ۔ تیج بہادر نامی بی ایس ایف کے اہلکار کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میرا شوہر تیج بہادر بی ایس ایف کی حراست میں ہے ۔

(جاری ہے)

شرمیلا نامی خاتون کا کہنا ہے کہ تیج بہادر نے دو دن قبل مجھے فون کر اپنی گرفتاری کا بتایا۔ شرمیلا نے الزام عائد کیا کہ تیج بہادر کو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ منسوخ کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تیج بہادر کی اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے۔ اس حوالے سے تاحال بی ایس ایف کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :