روس مشرقی یوکرائن میں بڑھتے تشدد کو روکنے میں مدد کرے، نیٹو سربراہ

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جنگ بندی کی پانچ ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کی گئی ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 فروری 2017 15:33

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ڑینس اشٹولٹن برگ نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرائن کے مشرقی حصے میں بڑھتے تشدد کو روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جنگ بندی کی پانچ ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اشٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد روس سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ باغیوں پر اپنا قابل ذکر اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے تشدد کے سلسلے کو ختم کرنے میں مدد دے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرائن میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران تشدد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جنگ بندی کی پانچ ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :