اقتصادی راہداری نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنادیا‘اقتصادی اصلاحات کی بدولت پاکستان ایشیاء میں کامیاب ملک کے طور پر سامنے آرہاہے‘پاکستان کی معیشت کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کر رہے ہیں،مستقبل میں پاکستان کا شمار دنیا کی 25بہترین معیشتوں میں ہوگا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی امریکی محکمہ خارجہ اور یوایس ایڈ کے حکام سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 2 فروری 2017 15:10

اقتصادی راہداری نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنادیا‘اقتصادی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنادیاہے،اقتصادی اصلاحات کی بدولت پاکستان ایشیاء میں کامیاب ملک کے طور پر سامنے آرہاہے،پاکستان کی معیشت کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کر رہے ہیں،مستقبل میں پاکستان کا شمار دنیا کی 25بہترین معیشتوں میں ہوگا۔

جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ اور یوایس ایڈ کے حکام سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان امریکہ علمی راہداری وزیراعظم محمدنوازشریف کا وژن ہے،علمی راہداری کا اہم عنصر امریکی تعلیمی اداروںکے ساتھ مل کر کام کرناہے،پاکستان پروگرام کے تحت آئندہ دس سال میں 10ہزار پی ایچ ڈی سکالرز پیدا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 10ہزار سکالرز امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں گے،اقتصادی راہداری نے پاکستان کو سرمایہ کاری میں کامیاب ملک کے طورپر سامنے آرہاہے،اقتصادی راہداری نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنادیا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان معیاری افرادی قوت پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان کی معیشت کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کر رہے ہیں،مستقبل میں پاکستان کا شمار دنیا کی 25بہترین معیشتوں میں ہوگا۔پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے امریکہ میں سفیرجلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان امریکہ علمی راہداری پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا