ریان ائیر کی پرواز کے پائلٹس نے ایمرجنسی کی کال دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 فروری 2017 14:43

ریان ائیر کی پرواز کے پائلٹس نے ایمرجنسی کی کال دے دی

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2017ء): ریان ائیر کے پائلٹ نے دوران پرواز ہی ایمرجنسی کی کال دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ریان ائیر کی پرواز اوسلو سے لندن روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

پرواز روانگی کے بعد ہی پائلٹ نے 7700 کوڈ کے ذریعے ایمرجنسی کی کال دی۔ اس وقت پرواز 38 ہزار فٹ کی بلندی پر موجود تھی، ریان ائیر کے ترجمان نے پائلٹس کی جانب سے ایمرجنسی کی کال کی تصدیق کی ہے جبکہ ابھی مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔