لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی66 ویں برسی کل منائی جائے گی

جمعرات 2 فروری 2017 14:31

عارف والا۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء اور لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی66 ویں برسی کل3 فروری بروز جمعہ کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی ،اس سلسلے میں مسلم لیگ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام عارفوالا سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے مقررین خطاب کرکے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دیرینہ ساتھی چوہدری رحمت علی کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی ،پاکستان کا نام تجویز کرنے والے چوہدری رحمت علی3 فروری 1951کو انتقال کرگئے تھے انہیں انگلستان کے شہر کیمبرج میں امانتا دفن کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :