آ م کے باغبانوں کوگدھیڑی کے بچوں کو تنوں تک پہنچنے سے بچانے کیلئے پودوں کے تنوں پر چپکانے یا پھسلانے والے زہریلے رکاوٹی بند لگانے کی ہدایت

جمعرات 2 فروری 2017 14:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء):محکمہ زراعت نے آ م کے باغبانوں کوگدھیڑی کے بچوں کو تنوں تک پہنچنے سے بچانے کیلئے پودوں کے تنوں پر چپکانے یا پھسلانے والے زہریلے رکاوٹی بند لگانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ آم کی گدھیڑی کے انڈوں سے بچے نکلنے کاعمل شروع ہو چکاہے اس لئے انڈوں اورنئے نکلنے والے بچوں کی تلفی کیلئے آم کے پودوں کے گرد ہلکی گوڈی بھی کی جائے تاکہ گدھیڑی کاتدارک یقینی ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجما ن نے بتایاکہ تنے کے گرد زمین کھود کرمحکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے سفارش کردہ زہر ملایاجائے تاکہ بچے انڈوں سے نکلتے ہی زہر کے اثر سے مرجائیں اور پھلوں و پودوں کو نقصان نہ پہنچاسکیں ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار و باغبان مزید رہنمائی اور معلومات کیلئے صبح 8بجے سے رات 8بجے تک محکمہ زراعت کی فری ایگری کلچر ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔