بہاریہ کماد کی اچھی پیداوار کیلئے پانی کے موزوں نکاس والی بھاری میرازمین بہترین پیداوار کی حامل ہو سکتی ہے ، ماہرین زراعت

جمعرات 2 فروری 2017 14:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) : ماہرین زراعت نے کہاہے کہ بہاریہ کماد کی اچھی پیداوار کیلئے پانی کے موزوں نکاس والی بھاری میرازمین بہترین پیداوار کی حامل ہو سکتی ہے تاہم حسب ضرورت پانی دستیاب ہونے پر گنا میرا اور ہلکی میرا زمین پر بھی کاشت کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کماد کی فصل مونجی کے وڈھ اور کپاس کے بعد بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ کماد کی بہاریہ کاشت کا بہترین وقت فروری کے پہلے ہفتہ سے مارچ کے وسط تک ہے جبکہ اسے ستمبر کاشتہ فصل کی صورت میں ستمبر کے پورے مہینے میں بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار مونجی و کپاس کی فصلات کی برداشت کے بعد روٹاویٹر یا ڈسک ہیرو چلا کر پچھلی فصل کی باقیات کو زمین میں ملادیں اور اس کے بعد کم گہری 10سی12 انچ والی کھیلیوں کیلئے دو مرتبہ کراس چیزل ہل یاایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلایاجائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر زیادہ گہری کھیلیاں 18انچ بنانی ہوں تو سب سائلر کا استعمال بھی انتہائی موزوں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس کے بعد زمین کو ہموار کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق تین چار دفہ عام ہل چلا کر زمین کو خوب نرم و بھربھرا کرلیاجائے تاکہ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :