کاشتکاروں کو برسیم اور لوسرن کی حسب ضرورت آبپاشی کی ہدایت

جمعرات 2 فروری 2017 14:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو برسیم اور لوسرن کی حسب ضرورت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ جن مقامات پر مناسب بارش نہیں ہوئی وہاں برسیم اور لوسرن کی پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے آبپاشی میں کوتاہی نہ کی جائے تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ اچھی پیداوار لینے کیلئے برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد آدھی بوری یوریا فی ایکڑ بوقت آبپاشی ڈالنا بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار برسیم کی فصل کو سردی اورکورے کے دنوں میں ہر ہفتہ عشرہ بعد ہلکاپانی ضرور لگائیں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجا سکے۔