جرمنی میں بیروزگاری کی شرح میں جنوری میں ریکارڈ کمی ہو ئی

جمعرات 2 فروری 2017 13:58

فرینکفرٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) جرمنی میں بیروزگاری کی شرح میں جنوری میں ریکارڈ کمی واقع ہو گئی۔ عالمی میڈیا نے جرمن فیڈرل لیبر ایجنسی کے حوالہ سے بتایا کہ گذشتہ ماہ جنوری میں بیروزگاری کی شرح کم ہو کر 5.9 فیسد پر آ گئی ہے جس کے مطابق دسمبر2016 کے مقابلے میں جنوری 2017 میں بیروزگار افراد کی تعداد میں 26000 کی کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جرمنی میں بیروزگاری کی شرح اکتوبر 2016میں 6 فیصد پر آ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :