روس میں رواں سال پلاڈیم اور نکل کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے

جمعرات 2 فروری 2017 13:58

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) روس میں رواں سال پلاڈیم اور نکل کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع ابلاغ نے روس میں پلاڈیم اور نکل کی پیداوار دینے والی بڑے گروپ نورنکل کے حوالہ سے بتایا کہ نورنکل نے 2017 میں اپنی کانوں سے پلاڈیم اور نکل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت رواں سال نکل کی 206,000 سے 211,000 ٹن،تانبے کی 377,000 سے 387,000ٹن اور پلاڈیم کی 2.6 سی2.7 ملین اونسس اور پلاٹنیم کی 581,000 سے 645,000 اونسس تک پیداوار متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ 2016 میں ان دھاتوں میں نکل کی پیداوار سال2015 کے مقابلے میں 12 فیصد کم رہی اور گذشتہ سال نکل کی مجموعی پیداوار 235,749 ٹن تھی، پلاٹنیم اور پلاڈیم کی 2.6 ملین اونس رہی۔

متعلقہ عنوان :