چارسدہ میں پولیس کی کارروائی ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 فروری 2017 13:44

چارسدہ میں پولیس کی کارروائی ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2017ء) : پولیس نے چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ پڑانگ قبرستان میں پولیس نے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے ایک راکٹ لانچر ، تین خود کُش جیکٹس اور پانچ ہینڈ گرینیڈ بر آمد ہوئے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دہشتگرد سرکاری عمارتوں کی ریکی بھی کر چکے ہیں۔ تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :