ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 17ہزار سے تجاوز کر گئی

ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 224 ہے۔ ان میں سے 8 ہزار 133 مریض زیرعلاج ہیں، وزارت صحت

جمعرات 2 فروری 2017 13:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) وفاقی وزارت صحت نے ملک بھر میں موجود ایڈز کے مریضوں کے اعداد وشمارجاری کردیئے ہیں۔جاری اعدادوشمارکے مطابق ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 224 ہے۔ ان میں سے 8 ہزار 133 مریض زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریض 6803 اور زیرعلاج 3741 مریض ہیں۔ سندھ میں 5646 رجسٹرڈ مریض ہیں جن میں سے 2257 زیرعلاج ہیں۔خیبرپختوانخوا میں 2085 مریض رجسٹرڈ ہیں اور 917 زیر علاج ہیں۔ بلوچستان میں 526 مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 303 زیر علاج ہیں۔خیبر پختو انخوا میں ایڈز کے سب سے زیادہ مریض پشاور میں 587 رجسٹرڈ ہیں۔ بنوں میں 237، چارسدہ میں 118، سوات میں 117 مریض رجسٹرڈ ہیں۔

متعلقہ عنوان :