دمشق کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کا ایئر پورٹ پر حملہ،14شامی فوجی ہلاک

جمعرات 2 فروری 2017 13:28

دمشق کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کا ایئر پورٹ پر حملہ،14شامی فوجی ہلاک
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال مشرقی علاقے میں داعش نے ایک ایئر پورٹ پر حملہ کرکے 14شامی فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق شام میں سرگرم داعش کے جنگجوں نے دمشق کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک ایئر پورٹ پر حملہ کرتے ہوئی14 شامی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ ان جہادیوں نے اتوار کے روز شامی فوج کے کنٹرول والے اس علاقے پر حملہ کیا تھا۔ آبزرویٹری کے مطابق ان جنگجوں نے وقتی طور پر السین ایئر پورٹ کے قریبی علاقوں پر قبضہ بھی کر لیا۔ السین ایئر پورٹ دمشق سے 70کلو میٹر دور واقع ہے، جو حکومتی دستوں کے کنٹرول میں ہے۔

متعلقہ عنوان :