رکٹ بنکسر نے میڈ جوہانسن نیوٹریشن کارپوریشن کو 16.7بلین ڈالر میں خرید لیا

جمعرات 2 فروری 2017 13:28

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) کنزیومرز مصنوعات بنانے والی معروف برطانوی کمپنی رکٹ بنکسر نے 16.7بلین ڈالر میں میڈ جوہانسن نیوٹریشن کارپوریشن کو خرید لیا۔

(جاری ہے)

رکٹ بنکسر کے مطابق ان کے اس سودے سے مستقبل میں بالخصوص ایشیاء میں ان کے کاروبار کو مزید استحکام حاصل ہو گا۔رکٹ بنکسر کے ترجمان نے بتایا بے بی فارمولا ملک بنانے والی میڈ جوہانسن نیوٹریشن کارپوریشن کو اس کے ہر حصص کے عوض 90 فیصد تقد رقم ادا کی جائے گی جبکہ سودے کی کل مالیت 16.7بلین ڈالر طے پائی ہے۔سودے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :