ناروے کااراکین پارلیمنٹ کو ویزہ نہ دینے پر روس سے احتجاج

جمعرات 2 فروری 2017 10:58

ناروے کااراکین پارلیمنٹ کو ویزہ نہ دینے پر روس سے احتجاج
اوسلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) ناروے کی وزارت خارجہ نے روس کے سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ناروے نے یہ احتجاج اپنے اراکین پارلیمنٹ کو روسی ویزا دینے سے انکار کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے ناروے کے متعدد اراکین پارلیمنٹ کو ویزا دینے سے انکار کیا گیا تھا جس کے جواب میں نارے کی وزارت خارجہ نے روس کے سفیر کو طلب کر کے ویزا کے عدم اجراء پر سخت احتجاج کیا۔