لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے دن گئے، اسلام‌ آباد میں ون ونڈو ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 فروری 2017 23:48

لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے دن گئے، اسلام‌ آباد میں ون ونڈو ایگزیکٹیو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 فروری2017ء) اسلام‌ آباد میں ون ونڈو ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کیلئے اب لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے دن پرانے ہوگئے ہیں۔ اسلام‌ آباد میں ون ونڈو ایگزیکٹیو آفس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع اس دفتر کا افتتاح وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کیا۔

(جاری ہے)

اس دفتر سے کوئی بھی شہری کم سے کم وقت میں پاسپورٹ حاصل کرلے گا۔ تاہم اس سہولت کیلئے شہریوں کو زائد فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔ ون ونڈو سے حاصل کیے جانے والے پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 8 ہزار ہوگی۔ جبکہ اپنے گھر میں پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے بھی مزید فیس ادا کرنا ہوگی۔ وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس طرز کے مزید پاسپورٹ اور نادرا دفاتر ملک کے مختلف شہروں میں جلد کام شروع کر دیں گے۔