بکریوں کی عجیب و غریب بیماری دیکھنے والوں کےلیے بہترین تفریح بن گئی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 فروری 2017 23:40

بکریوں کی عجیب و غریب بیماری دیکھنے والوں کےلیے  بہترین تفریح بن گئی ..

مائیوٹونک بکریاں جنہیں بے ہوش ہونے والی بکریاں(Fainting Goats) بھی کہا جاتا ہے، عام گھریلو بکریاں ہی ہوتی ہیں لیکن ایک بیماری کے باعث بے ہوش جاتی ہیں اور بظاہر یوں بھی محسوس ہوتا ہے کہ بکریاں اشاروں پر نیچے گر رہی ہیں۔
‫یہ اصل میں ایک جنیاتی بیماری کی وجہ سے ہے۔

(جاری ہے)

جب اس طرح کی بکریوں کو ٹینشن ہوتی ہے تو تین سیکنڈ کے لئے ان کے پٹھے کھنچ جاتے ہیں اور ناقابل حرکت ہوجاتے ہیں۔اسی وجہ سے یہ سخت ہوکر گر جاتی ہیں اور پھر چند ہی سیکنڈ بعد دوبارہ کھڑی ہوکر بھاگنے لگتی ہیں۔‬اس بیماری میں بکریوں کو کوئی تکلیف تو نہیں ہوتی لیکن گرنے سے چوٹ لگنے کا خطرہ بہرحال ضرور رہتا ہے۔