ریفرنڈم سے فرارہونے والے عناصرکے پاس کیسکو کے محنت کشوں کی حمایت نہیں اس لیئے وہ بائیکاٹ کاسہارا لے رہے ہیں ،ترجمان آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین(سی بی ای) کا وضاحتی بیان

بدھ 1 فروری 2017 23:45

کوئٹہ۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین(سی بی ای) کے ترجمان نے ایک ختم شدہ یونین کی طرف سے پریس کانفرنس کے ذریعے عدالتوں اور انتظامیہ پربلاوجہ الزامات لگانے اور ریفرنڈم کے بائیکاٹ کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا02فروری کو پورے بلوچستان کی30 پولنگ اسٹیشنوں میںواپڈا کے محنت کشوں کا جوش و خروش اور ان کے ووٹ کے استعمال کو دیکھیںتاکہ اندازہ کیا جاسکے کہ رینٹ اے یونینز کے ان خود ساختہ لیڈروں نے اداروں پرکتنا بھوتان لگایا ہے۔

ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ پر موجود ہے کہ لیبر اپیلیٹ ٹربیونل نے کیسکو لیبر یونین سمیت لوکل یونینز کی رجسٹریشن کو ختم کردیا ہے جس کے بعد وہ کئی سال تک عدالت عالیہ بلوچستان کے اسٹے پر چلتی رہی اور بعد ازاں ہائیڈرویونین نے عدالت عالیہ بلوچستان سے اس کیس کی واپسی کی استدعا کی تاکہ مرکزی یونین کی طرف سے نیا کیس عدالت عالیہ بلوچستان میں دائر ہوسکے عدالت عالیہ بلوچستان کے ڈبل بینچ نے سی پی نمبر 226/2012 میں فیصلہ دیتے ہوئے واپڈا اور اس کی کمپنیوں کی لوکل یونینز کی درخواستیں مسترد کرکے اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی سطح پرانڈسٹریل ریلیشن ایکٹ- 2012 کو جائز قرار دیا اور اسی قانون کے تحت 2013ء میں بھی ریفرنڈم ہواتھا اب عدالت عالیہ بلوچستان نے سی پی نمبر332/2016 میں ہائیڈرو یونین کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے ریفرنڈم کی راہ میں عدالت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ دیا ہے جوکہ ریکارڈ پر موجود ہے اور اسی طرح اسلام آباد ہائی کورٹ کی معزز عدالت نے رجسٹراراین آئی آرسی اسلام آبادکو حکم جاری کیا کہ وہ ایک ماہ میں واپڈااور اس کی کمپنیوں میں ریفرنڈم منعقد کریں ان احکامات کی موجودگی کے باوجود 19جنوری کو رجسٹرارٹریڈ یونینز پنجاب نے یونین کو تقسیم کرنے کی غرض سے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میپکو میں ریفرنڈم کرایا جس میںبھی اس سیاسی ٹولے کے آلہ کاروں کو ساڑھے 6ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اوراب میپکو کے ورکرز بھی 02 فروری کے ریفرنڈم میں ملکی سطح پر ووٹ ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ لاہور نے ریفرنڈم کے حوالے سے مورخہ 26جنوری 2017ء کااپنا اسٹے بھی آج کی تاریخ یکم فروری کو ختم کردیاہے اوراب انشاء اللہ ڈپٹی رجسٹرار این آئی آر سی کے مطابق02 فروری کو قومی سطح پر ریفرنڈم ہوگا اورہائیڈرویونین 95 فیصد سے زائد ووٹ لے کر نا قابل شکست ہونے کا اعزاز حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :