امیر قطر کو گھوڑے کا کوئی تحفہ نہیں دیا گیا ‘ 6 ماہ پہلے امیر قطر نے دورہ کرنا تھا جو نہیں ہو ‘ ان کو گھوڑا تحفے میں دیا جانا تھا، اعلیٰ حکومتی ذرائع

سی ون تھرٹی کے ذریعے گھوڑا قطر بھجوانے کی خبریں غلط اوربے بنیاد ہیں، پاک فضائیہ کے ترجمان کا تردیدی بیا ن

بدھ 1 فروری 2017 23:43

امیر قطر کو گھوڑے کا کوئی تحفہ نہیں دیا گیا ‘ 6 ماہ پہلے امیر قطر نے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) اعلیٰ حکومتی ذرائع نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے امیر قطر کو گھوڑے کا کوئی تحفہ نہیں دیا گیا ‘ 6 ماہ پہلے امیر قطر نے دورہ کرنا تھا جو نہیں ہو ‘ ان کو گھوڑا تحفے میں دیا جانا تھا۔ بدھ کو وزیر اعظم کی طرف سے امیر قطر کیلئے سی ون تھرٹی پر گھوڑا تحفے کے طو رپر بھجوائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اعلیٰ حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ امیر قطرکو کوئی گھوڑا تحفے میں نہیں دیا گیا۔

6 ماہ پہلے امیر قطر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن جو نہیں ہوا۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق دورے کے موقع پر امیر قطر کو گھوڑا تحفے میں دیا جانا تھا۔ دوسری طرف پاک فضائیہ کے ترجمان نے سی ون تھرٹی کے ذریعے گھوڑا قطر بھجوانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور سی ون تھرٹی کے ذریعے گھوڑا قطربھجوانے کی خبریں غلط اوربے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ گائے ‘ بیل اور تلور کے بعد حکومت نے امیر قطر کیلئے گھوڑا ڈپلومیسی شروع کرتے ہوئے انہیں ایک قیمتی نسل کا گھوڑا سی ون تھرٹی کے ذریعے بھجوایا ہے۔ اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ قطری شہزادوں نے پانامہ کیس کے سلسلے میں وزیر اعظم کی مدد کی ہے تو اس کے بدلے میں ان کیلئے گھوڑا تحفے میں بھیجا جا رہا ہے۔ 14 رکنی وفد بھی جائیگا۔ …(را نا)

متعلقہ عنوان :