محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 1 فروری 2017 21:46

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری2017ء) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی لہر ابھی بھی برقرار رہے گی۔ ملک میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ بارشوں اور برف باری کا یہ سلسلہ رواں ہفتے کے آخر میں شروع ہو گا۔ بارشوں کا سلسلہ ملک کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔